کے سی آر نے اجمیر کو چادر روانہ کی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے موقع پر خصوصی چادر اجمیر شریف کو روانہ کی۔ ہر سال کے سی آر اور پارٹی کی جانب سے اجمیر شریف کو چادر روانہ کی جاتی ہے۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے کے سی آر نے تلنگانہ کے زائرین کی سہولت کے لئے اجمیر میں رباط کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا اور اراضی بھی حاصل کرلی گئی۔ کے سی آر نے تلنگانہ بھون میں اقلیتی قائدین کو عقیدت کے ساتھ چادر حوالہ کی۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی، سابق صدر نشین وقف بورڈ الحاج محمد سلیم، مسیح اللہ خاں، ایم کے مجیب الدین، اکبر حسین، اسحق امتیاز، ارشد علی خاں اور دوسرے موجود تھے۔ 1