کے سی آر نے پرگتی بھون میں پرچم کشائی کی

,

   

سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر مجاہدین آزادی کو خراج
حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے سی آر نے پرگتی بھون میں 74 ویں یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا اور قومی پرچم لہرایا ۔ تقریب میں صرف اہم قائدین اور چند عہدیداروں نے شرکت کی۔ ٹی آر ایس پارلیمنٹری پارٹی کے قائد ڈاکٹر کے کیشو راؤ، حکومت کے مشیر راجیو شرما، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ بعد ازاں سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پہنچ کر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر ہر سال قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے پرچم کشائی کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پہلی مرتبہ یوم آزادی کی تقریب پرگتی بھون منتقل ہوگئی تاہم ریاستی وزراء نے کوویڈ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوئے اضلاع ہیڈکوارٹرس پر منعقدہ یوم آزادی تقاریب میں حصہ لیا اور قومی پرچم لہرایا۔