کے ٹی آر نے ٹویٹ کرکے ہریش راؤ کو مبارکباد دی
حیدرآباد : یکم / اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے آج حیدرآباد کے پیپلز پلازا کے پاس 466 امبولینس گاڑیوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے افتتاح کیا جس میں 204 امبولینس (108) 228 اماں وڈی گاڑیاں ، 34 ہیرس وہیکلس شامل ہیں ۔ اس پروگرام میں ریاستی وزراء ہریش راؤ ، محمد محمود علی ، رکن قانون ساز کونسل وانی دیوی ، ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر ، چیف سکریٹری شانتی کماری کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے 466 ایمرجنسی گاڑیوں کا افتتاح کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو صحتمند ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کررہے ہیں ۔ ریاست میں عوام کی صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ شہر کے چاروں طرف 1000 بیڈس پر مشتمل بڑے بڑے ہاسپٹلس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ ورنگل میں ہیلت سٹی کو ترقی دی جارہی ہے ۔ نمس ہاسپٹل کو توسیع دی جارہی ہے ۔ ریاست کے ہر ضلع ہیڈ کوارٹرس کے علاوہ منڈل ہاسپٹلس پر نئے ہاسپٹلس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ موجود ہاسپٹلس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں مختلف امراض کے مفت معائنہ کئے جارہے ہیں ۔ عوام میں مفت ادویات تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ ریاست بھر میں بستی اور پلے دواخانوں کا جال پھیلایا جارہا ہے ۔ محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ ن
