کے سی آر پر کالا جادو کرنے کا الزام : بنڈی سنجے

   

ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ فارم ہاوز میں کالی بلی کے ساتھ پوجا
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کے سی آر پر سنگین الزامات عائد کیا اور کہا کہ وہ کالے جادو پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے فارم ہاوز میں ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ کالی بلی کے ساتھ پوجا کرتے ہیں ۔ ایک تانترک کے مشورے پر چیف منسٹر نے پارٹی کا نام ٹی آر ایس سے بدل کر بی آر ایس رکھا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میںبنڈی سنجے نے کہا کہ انہیں ایک پنڈت نے بتایا ہے کہ ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرنے کے پیچھے بڑی سازش ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر اپنے فارم ہاوز میں ارکان خاندان کے ساتھ کالا جادو کیا ہے جس کے بعد اس کا ساز و سامان لیجاکر کالیشورم پراجکٹ میں پھینک دیا گیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کو اقتدار کے پیاسے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے اپنے اور ارکان خاندان کی بھلائی کیلئے خصوصی پوجا کرتے ہیں ۔ باوجود اس کے ٹی آر ایس کو منوگوڑ میں شکست ہوگی ۔ دوباک اور حضور آباد کے نتائج منوگوڑ میں دہرائے جائیں گے ۔ کوئی طاقت ٹی آر ایس کو شکست سے نہیں بچا سکتی ہے ۔ بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کو اپنا رویہ تبدیل کرنے پر زور دیا ۔ شراب اسکام اور چکوٹی پراوین کیس میں کے سی آر کا خاندان اور ٹی ار ایس کے قائدین ملوث ہیں اس پر چیف منسٹر نے کبھی وضاحت نہیں کی ۔ ای ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے اپنا کام کررہے ہیں ۔ ن