کے سی آر کو کسانوں کیلئے دہلی میں دھرنے کا چیلنج

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کو احتجاج کی اجازت نہیں، ریونت ریڈی ‘ بھٹی وکرامارکا
حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس پر کسانوں سے جھوٹی ہمدردی کا الزام عائد کرتے ہوئے کے سی آر کو چیالنج کیا کہ وہ نئی دہلی میں جنتر منتر پر کسانوں کے حق میں دھرنا منظم کریں۔ گاندھی بھون میں سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے حق میں جدوجہد ڈرامہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس نے ریاست گیر سطح پر دھرنا منظم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی دونوں ملی بھگت کے ذریعہ کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر دونوں حکومتوں کا موقف غیر واضح ہے۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کانگریس کی پرجا چیتنیہ یاترا کو اجازت نہییں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹرس سیاسی دباؤ کے تحت اجازت سے انکار کررہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کو دھرنے کی اجازت دی گئی لیکن کانگریس کو انکار کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے دفتر کے روبرو احتجاج منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے دو دن پریس کانفرنس منعقد کی لیکن کسانوں کے حق میں دھرنے سے غائب رہے۔ اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو احتجاج میں حصہ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو جنتر منتر پر دھرنا کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ عوامی شعبہ کے اداروں کو خانگی شعبہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ر