کے سی آر کی سالگرہ

   

صدر ، نائب صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد
مختلف گورنرس اورچیف منسٹرس نے فون پر مبارکباد پیش کی
حیدرآباد ۔17۔ فروری (سیاست نیوز) ملک کی ممتاز شخصیتوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو 66 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ سماج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں اور سیاسی قائدین و اعلیٰ حکام نے پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی ۔ صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی ، اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی ، وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی اور کونسل ، کارپوریشنوں کے صدورنشین ، مختلف محکمہ جات کے کمشنرس آئی اے ایس ، آئی پی ایس و آئی ایف ایس عہدیداروں کے علاوہ مختلف یونینوں اور اسوسی ایشن نمائندوں نے چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی ۔ صدرنشین رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور اسپیکر لوک سبھا اوم پرکاش برلا نے ٹیلیفون پر کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کی صحت اور درازی عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کے سی آر نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی ‘چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی ، چیف منسٹر میگھالیہ سی سنگما اور سابق چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے بھی کے سی آر کو سالگرہ کے موقع پر مبارکبادی کا پیام روانہ کیا۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر پی سوندرا راجن نے فون پر چیف منسٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ پردیش کانگریس صدر اتم کمار ریڈی نے بھی کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے فون پر مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلنی سوامی ، گورنر چھتیس گڑھ انوسیا وکے ، گورنر پنجاب وی پی سنگھ نے بھی کے سی آر کو مبارکباد پیش کی۔