کے سی آر کی طرح مرکز میں وزیراعظم مودی کو سبق سکھائیں

   

جنگاؤں میں کانگریس کے جلسہ عام سے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کا خطاب ، عوام ہمارے ساتھ ہیں

جنگاؤں ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کے تحت جنگاؤں اسمبلی حلقہ شامل ہے آج پرسٹن گراؤنڈ پر جنگاؤں کانگریس پارٹی کی جانب سے جلسہ عام منعقد کیا گیا جس کی صدارت سابق رکن اسمبلی جنگاوں و ڈی سی سی صدر انچارج جنگاوں اسمبلی حلقہ کانگریس مسٹر کے پرتاب ریڈی نے کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منوگوڑ و حلقہ پارلیمنٹ بھونگیر انچارج کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ کے تحت (7) اسمبلی حلقہ جات ہیں جس میں (6) جگہ کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے ہیں ایک جگہ جنگاؤں میں بی آر ایس کا ایم ایل اے ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں جنگاوں اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی امیدوار کے پرتاب ریڈی کو 85 ہزار ووٹ ملے مگر تھوڑے ہی ووٹ سے ہار گئے یہاں کے لوگ شروع سے کانگریس کے ساتھ ہیں ۔ بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ سے میں نے کامیابی حاصل کی اور میرے بھائی نے کامیابی حاصل کی ۔ اس حلقہ کے عوام شروع سے ہمارے ساتھ ہیں آج آپ کے درمیان اس حلقہ سے چاملا کرن کمار ریڈی بھونگیر پارلیمنٹ کانگریس امیدوار ہیں ان کا ساتھ دے کر بھاری اکثریت سے ان کو کامیاب بنائیں کانگریس پارٹی تلنگانہ میں اقتدار پر آئی وہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے جس طرح آپ لوگ کے سی آر اور فیملی کو تلنگانہ میں سبق سیکھائے شکست دے کر اسی طرح مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو بھی سبق سکھائیں ۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہوگی ہر ایک فرد کو مدد حاصل ہوگی ۔ بھونگیر پارلیمنٹ سے آپ لوگ کانگریس پارٹی امیدوار چاملا کرن کمار ریڈی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ہمیشہ رہ کر مل کر خدمت کروں گا آپ لوگ مجھے ایک بار موقع دیں اور ہاتھ کے نشان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔ اس جلسہ میں سابقہ رکن اسمبلی این راجہ لنگم گوڑ ، پرشانت ریڈی ، سنیتا نارائینا ریڈی ، سدھاکر ، کے راملو ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، سرینواس ریڈی ، سدی راملو ایڈوکیٹ ، سرینواس شیواراج ، ابھی گوڑ ، فصیح الدین ، اظہر الدین ، غوثی ، قادر شریف ، محمد انور ، تاج محمد ، شوکت ، ممتاز ، منی بیگم کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔