کے سی آر کی نئی پارٹی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: ڈاکٹر لکشمن

   


تلگو دیشم سے مفاہمت کا
کوئی امکان نہیں
حیدرآباد ۔30 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ کے سی آر کی جانب سے نئی قومی سیاسی پارٹی کے قیام کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ کے سی آر کی پارٹی سے بی جے پی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں عوامی مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی میں گروہ بندیوں کی تردید کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ تمام قائدین متحد ہیں اور پارٹی کے استحکام کیلئے مساعی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی صدر جے پی نڈا کو دوبارہ موقع دیئے جانے کے بارے میں پارٹی میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ آندھراپردیش میں جگن موہن ریڈی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ فلاح و بہبود کے ساتھ عوام کی ترقی بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور جنا سینا میں مفاہمت ہے۔ ڈاکٹر لکشمن نے واضح کیا کہ تلگو دیشم پارٹی سے انتخابی مفاہمت کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار کا حاصل ہونا یقینی ہے۔ سابق نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے بعد بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ نے جگہ پانے والے ڈاکٹر لکشمن تلگو ریاستوں کے دوسرے فرد ہیں۔ ر