کے سی آر کے جھوٹے وعدوں سے عوام ہوشیار رہیں

   

حلقہ اسمبلی دوباک کانگریس انچارج سرینواس ریڈی کاخطاب

دوباک /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع دوباک حلقہ اسمبلی کانگریس پارٹی انچارج چیروکو سرینواس ریڈی نے آج کانگریس قائدین کے ساتھ مل کر دوباک بس اسٹانڈ چوراستہ پر وزیر اعلی کے سی آر کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر چیروکو سرینواس ریڈی نے بی آر ایس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب جو ریاست بھر میں منارہے ہیں ۔ ان تقاریب سے کروڑہا روپئے برباد کر رہے ہیں۔ ان کروڑہا روپیوں سے کسانوں کا قرضہ معاف کرسکتے تھے ۔ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرسکتے تھے ۔ ان روپئے پیسوں سے غریب کسان کو خودکشی کرلئے ہیں ان کے اہل خانہ کو ورثاء کی مدد کرسکتے ہیں ۔ لیکن وزیر اعلی کے سی آر کو ان تمام فلاحی کاموں کی فکر نہیں ہے ۔ بس اپنی پارٹی کے پرچار کے واسطے ان تقریبات کو منا رہے ہیں۔ عوام کے کرؤڑہا روپیوں کو اپنے ذاتی مفاد کے خاطر خرچ کر رہے ہیں۔ عوام ان تمام چیزوں کو بغور دیکھ رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عوام ہی بی آر ایس پارٹی کو سبق سکھائیں گے ۔ کانگریس کی حکومت ہی آئے گی تو تمام طبقات کو فلاح و بہبود کے اسکیمات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا ۔ عوام کے سی آر کے کئے گئے جھوٹے وعدوں سے غفلت میں نہ پڑجائیں ۔ تیسری مرتبہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کیلئے جھوٹے وعدے کئے گئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ اقتدار پر آنے کیلئے کئے گئے فلاحی اقدامات فلاحی اسکیمات کے وعدوں کو کے سی آر نے فراموش کیا ۔ کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لانے کے واسطے عوام سے اپیل کی اور اقتدار پر آنے کے بعد عمل کئے جانے والے فلاحی اسکیمات کے بارے میں تذکرہ کیا ۔ اس پروگرام میں کانگریس سینئیر قائدین انتولا سرینواس، آکولا بھرت ، نریندر اور دیگر قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔