حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز)تین ریاستوں کے چیف منسٹرس، سابق چیف منسٹر اُتر پردیش اور سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجا نے آج یادگیر گٹہ میں یادادری مندر کا دورہ کیا اور مندر کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔ حیدرآباد سے دو خصوصی ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ کے سی آر، اروند کجریوال، بھگونت مان، پی وجین، ڈی راجا اور اکھلیش یادو یادادری پہنچے۔ ہیلی پیاڈ سے قومی قائدین کو ریسیڈنشیل سوٹ لے جایا گیا جہاں مختصر آرام کے بعد کے سی آر نے انہیں یادادری مندر کے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کرایا۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ آندھرا پردیش کی تروپتی مندر کی طرز پر تلنگانہ میں یادادری کو ترقی دی گئی ہے۔ مندر پہنچنے پر خصوصی پوجا کی گئی اور روایتی انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔ مہمان قائدین کو مندر کے احاطہ میں تصویری نمائش کا مشاہدہ کرایا گیا۔ کے سی آر نے مندر کے اطراف کے علاقہ کی ترقی اور دیگر امور سے مہمانوں کو واقف کرایا۔ بعد میں خصوصی ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ قومی قائدین کھمم روانہ ہوگئے۔ ر
یادادری مندر کے دورہ اور خصوصی پوجا کے موقع پر سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجا گیسٹ ہاوز میں رُکے رہے۔ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی، سرینواس یادو، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار ، رکن کونسل کے کویتا نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ر