کے ٹی آر اپنے اثاثہ جات میں اضافہ کی عوام سے وضاحت کریںکانگریس قائد مہیندر ریڈی کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد کے کے مہیندر ریڈی نے کے ٹی آر سے مطالبہ کیا کہ 2009 سے 2023 تک اثاثہ جات میں اضافہ کی وضاحت کریں۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ 2009 اور 2023 تک الیکشن کمیشن کو کے ٹی آر کی جانب سے داخل کئے گئے حلفناموں میں اثاثہ جات میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اثاثہ جات میں بے تحاشہ اضافہ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ کس حد تک بدعنوانیاں کی گئیں۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ 2018 سے 2023 تک کے ٹی آر نے اثاثہ جات کے حصول میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں اور بے قاعدگیاں کی گئیں اور پراجکٹس میں بھاری کمیشن حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے ٹی آر دیانتدار ہیں تو پھر ہزاروں کروڑ کے اثاثہ جات کہاں سے حاصل ہوئے ہیں اس کی وضاحت عوام سے کی جائے۔ 1

مہیندر ریڈی نے بتایا کہ کے ٹی آر کے اثاثہ جات پر انہوں نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے جس پر ہائی کورٹ نے کے ٹی آر کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کو اثاثہ جات کے بارے میں ہائی کورٹ میں سچائی بیان کرنی ہوگی۔2018 کے حلفنامہ میں کے ٹی آر نے اپنے فرزند ہیمانشو کو اپنے زیر پرورش بتایا تھا اور ان کے نام پر کوئی اثاثہ جات نہیں تھے۔ ہیمانشو کے بالغ ہونے کے اندرون ایک ہفتہ تلنگانہ پبلکیشنس کی 98 لاکھ مالیتی 36 ایکر اراضی ان کے نام پر منتقل کی گئی۔ انہوں نے 36 ایکر اراضی کی ہیمانشو کے نام پر منتقلی کی وضاحت کا مطالبہ کیا۔1