حیدرآباد ۔ 5 جون ۔(سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ملیشیا کوالالمپور پہونچ گئے ۔ کے ٹی آر وہاں ملیشیاء تلنگانہ اسوسی ایشن (MAITA) اور بی آر ایس ملیشیاء شاخ کے زیراہتمام مشترکہ طورپر تلنگانہ یوم تاسیس کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس تقریب میں حصہ لینے کیلئے کے ٹی آر خصوصی طورپر اپنے خاندان کے ہمراہ وہاں پہونچے ۔ کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہونچنے پر بیرون ملک مقیم تلنگانہ کے نمائندوں اور بی آر ایس قائدین نے اُن کا شاندار استقبال کیا ۔ خیرمقدم کرنے والوں میں بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی جی کشور کمار ، مائیٹا کے صدر تروپتی ، بی آر ایس ملیشیاء کے صدر ماروتی کے علاوہ دوسرے قائدین اور این آر آئیز موجود تھے ۔ 2