کے ٹی آر نے سوشیل میڈیا پر 20 سال پرانی تصویر شیئر کی27 سال کی عمرکی یادوں کو پیش کیا

   

حیدرآباد۔/14 جنوری، ( سیاست نیوز) سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی 20 سال پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے عوام سے پوچھا ہے کہ موجودہ اور قدیم تصویر میں کتنا فرق ہے۔ کے ٹی آر نے سوٹ میں ملبوس اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 20 سال قبل کی ایک جھلک، وقت کیسے گذرجاتا ہے۔ واضح رہے کہ عام طور پر دو تین برسوں میں آدمی میں کافی تبدیلیاں دکھائی دیتی ہیں لیکن دس یا بیس سال قبل کی تصویر میں شناخت کرنا آسان نہیں ہے۔ کئی لوگ موٹے ہوجاتے ہیں اور بعض دبلے دکھائی دیتے ہیں۔ بیس سال قبل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے عوام سے پوچھا ہے کہ وہ کیسے دکھائی دے رہے ہیں۔ تلنگانہ تحریک کے وقت کے ٹی آر امریکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے گئے تھے اور ایک معروف کمپنی میں ملازمت کررہے تھے۔ پرانی فوٹو میں کے ٹی آر 27 سال کے ہیں اور وائیلیٹ کلر کے شرٹ اور ٹائی میں دکھائی دے رہے ہیں جس پر انہوں نے بلیزر پہن رکھا ہے۔ قدیم اور آج کی تصویر میں کے ٹی آر کافی الگ دکھائی دے رہے ہیں اور آج وہ ایک سرکردہ سیاسی لیڈر ہیں۔ سرسلہ اسمبلی حلقہ سے مسلسل چار مرتبہ کامیابی حاصل کی اور پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔ سوشیل میڈیا پر کے ٹی آر کافی سرگرم ہیں۔1