غیر مشروط معذرت خواہی پر زور ۔ قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ
حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درائر کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس سلسلہ میں کے ٹی آر کے وکیل سنجے نے بنڈی سنجے کو نوٹس روانہ کیا ہے ۔ بنڈی سنجے نے 11 مئی کو ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے انٹر طلبہ کی خودکشیوں کیلئے کے ٹی آر کو ذمہ دارق رار دیا تھا جس کا کے ٹی آر نے سخت نوٹ لیتے ہوئے ثبوت ہوتو پیش کرنے ورنہ معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ تلنگانہ بی جے پی صدر کی جانب سے کوئی ردعمل کا اظہار نہ ہونے پر انہیں نوٹس روانہ کی ہے ۔ کے ٹی آر کے وکیل نے اپنی نوٹس میں دعوی کیا ہے کہ کے ٹی آر کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایک قومی پارٹی کی نمائندگی کرنے والے بنڈی سنجے عوامی زندگی کے معیار کو برقرار رکھیں بغیر صرف تشہیر حاصل کرنے کیلئے انٹرمیڈیٹ طلبہ کی خودکشیوں کیلئے کے ٹی آر کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ کے ٹی آر ہتک عزت کے تحت جھوٹے ریمارکس کرنے والے بنڈی سنجے کے خلاف دیوانی اور فوجداری قوانین کے مطاقب کے ٹی آر نے معاوصہ ادا کرنے پر زور دیا ہے ۔ اگر اندرون 24 گھنٹے بنڈی سنجے کے ٹی آر سے معذرت خواہی کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائیں گی ۔ ن