حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ جات کے افشاء معاملہ میں بیان دینے پر وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے انہیں جو نوٹس دی ہے اس سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر نے مجھ پر 100 کروڑ روپئے کے ہتک عزت معاملہ میں قانونی نوٹس دی ہے۔ کیا کے ٹی آر کی عزت 100 کروڑ کی ہے؟ نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کیا قیمت ہے؟ پرچہ جات کے افشاء معاملہ میں کے ٹی آر نے مجھ پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور مجھے کے ٹی آر پر کتنے کروڑ کا دعویٰ کرنا چاہیئے؟۔ بنڈی سنجے نے پرچہ جات کے افشاء معاملہ کی برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبہ کا نقصان ہوا ہے ان طلبہ کو حکومت کی جانب سے فی کس ایک لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا جائے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ کابینہ سے کے ٹی آر کی برطرفی کیلئے بی جے پی جدوجہد جاری رکھے گی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ پرچہ جات کے افشاء سے تلنگانہ میں 30 لاکھ بیروزگار نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینی حالات کا شکار ہوچکا ہے۔ کل کے ٹی آر نے پرچہ افشاء کیس میں ان کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بنڈی سنجے اور ریونت ریڈی کو قانونی نوٹس بھیجی تھی۔ ر