عوامی ناراضگی میں اضافہ، رکن کونسل جیون ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔17۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس رکن کونسل جیون ریڈی نے کے ٹی راما راؤ کے دورہ کریم نگر کے موقع پر کانگریس قائدین کی گرفتاری کی مذمت کی۔ کانگریس کی جانب سے کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پر احتجاج کے اندیشہ کے تحت سٹی کانگریس صدر کومٹ ریڈی نریندر ریڈی اور دیگر قائدین کو حراست میں لے لیا گیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس کی حکمرانی بہتر ہے تو پھر کانگریس قائدین کی گرفتاری کیوں کی گئی۔ عوامی مسائل کے بارے میں اپوزیشن کو سوال کرنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کے سی آر اور کے ٹی آر عوامی منتخب قائدین ہیں یا پھر شاہی حکومت کے نمائندے ہیں۔ وہ جہاں بھی دورہ پر جارہے ہیں، اپوزیشن قائدین کو گھروں پر محروس کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کانگریس قائدین کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کے ٹی راما راؤ کو دراصل عوامی احتجاج کا خوف تھا۔ کریم نگر اور اطر اف کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین کو کل رات سے ہی حراست میں لے لیا گیا ۔ ر