کے ٹی آر 8 تا 28 نومبر 20 دن تک 30 جلسوں اور روڈ شوز سے خطاب کرینگے

   

گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 16 روڈ شوز شامل ، 10 نومبر کو سرسلہ سے ادخال پرچہ نامزدگی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بی آر ایس کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 8 تا 28 نومبر تک 30 اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق جی ایچ ایم سی کے 16 اسمبلی حلقہ میں بھی روڈ شوز شامل ہیں ۔ 20 دن میں بڑے پیمانے پر عوام کے درمیان پہونچنے کا پروگرام بنایا گیا ۔ پارٹی قائدین کی جانب سے روڈ شوز کی بڑے پیمانے پر تیاری کی جارہی ہے ۔ کے ٹی آر 8 نومبر کو اسمبلی حلقہ سنگاریڈی میں روڈ شو کے علاوہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ 9 نومبر کو اسمبلی حلقوں آرمور اور کوڑنگل میں روڈ شو اور جلسہ عام 10 نومبر کو کے ٹی آر اسمبلی حلقہ سرسلہ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں ۔ 11 نومبر کو جی ایچ ایم سی کے حدود میں موجود چند کالونیوں ، گیٹیڈ کمیونٹی ، اپارٹمنٹس اسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔ شاہ میر پیٹ میں ایس ٹی سیل نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ 15 نومبر کو قطب اللہ پور ، کوکٹ پلی اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کریں گے ۔ 16 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات عنبر پیٹ اور مشیر آباد 17 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات گوشہ محل اور سکندرآباد ، 18 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات جوبلی ہلز ، خیریت آباد 19 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات میدک اور دوباک اسمبلی حلقوں میں روڈ شوز سے خطاب کریں گے اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے ۔ اسمبلی حلقہ جات صنعت نگر اور سکندرآباد (کنٹونمنٹ ) میں روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ 20 نومبر کو اسمبلی حلقہ ایل بی نگر 21 نومبر کو اسمبلی حلقہ شیرلنگم پلی ، راجندر نگر 22 نومبر کو ملکاجگری ، اُپل 23 نومبر کو کورٹلہ میں جلسہ عام اور روڈ شو سے خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ اسمبلی حلقہ ویملواڑہ میں کھتلاپور ، چندورتی ، میڈی پلی ، رودرنگی منڈلوں میں روڈ شو میں حصہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ 24 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات اچم پیٹ اور مکتھل میں روڈ شو میں حصہ لینے کے علاوہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ 26 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات منتھنی ، پداپلی ، راماگنڈم میں روڈ شوز اور جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ 27 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات خانہ پور ، چپہ ڈنڈی میں روڈ شوز اور جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ 28 نومبر کو اسمبلی حلقہ جات ویملواڑہ ، سرسلہ اور کاماریڈی میں روڈ شوز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔۔ ن