نظام آباد : وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو کے جنم دن کے موقع پر ایمبولنس کے تحفہ کا آج بالکنڈہ کی عوام کیلئے کے ٹی آر کی جانب سے فراہم کردہ ایمبولنس کا آج افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سریندر ریڈی کی جانب سے شمشان گھاٹ تعمیری کام انجام دئیے جارہے ہیں اور مسٹر کے ٹی آر کی جانب سے بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کیلئے ایمبولنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ کسی کو بھی طبی سہولتوں کے حصول کیلئے ایمبولنس کی سہولت دستیاب رہے اور یہ ہمیشہ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کی عوام کیلئے کام کرے گی ۔ 108 کے ذریعہ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ میں خدمات انجام دی جارہی ہے اور مزید کی ٹی آر کی جانب سے ذاتی مصرف سے بالکنڈہ کیلئے اسے فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد سریندرریڈی کے نام پر مفت میں جنازہ لے جانے والی گاڑی بھی فراہم کی جارہی ہے اور اس کیلئے ہر سال چھ لاکھ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ گذشتہ چھ سالوں سے اس پر 30لاکھ روپئے خرچ کئے گئے اسی طرح 4 فریج بھی فراہم کئے گئے ۔ ویلپور ، بالکنڈہ ، بھیمگل کے پرائمری ہیلت سنٹروں میں فریج کو دستیاب رکھا گیا اور اسے مفت میں فراہم کیا جارہا ہے اور بالکنڈہ کی عوام کیلئے یہ سہولت درکار ہے ۔