کے پی سی کا انتہا پسند دواخانہ سے فرار

   

Ferty9 Clinic

امپھال۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)منی پورکے امپھال شہر میں انتہاپسند تنظیم کانگلیئپک کمیونسٹ پارٹی(کے پی سی)کا ایک انتہا پسند تھاک چام ناندو پیر کی رات جواہر لال نہرو سائنس انسٹی ٹیوٹ کے سکیورٹی وارڈ سے فرار ہوگیا۔ناندو2003سے جیل میں بند تھا۔پورومپاٹ کے جے این آئی ایم ایس میں اس کا علاج چل رہا تھا۔سال 2003 میں اس پر اس وقت کے وزیر فرانسس کی بیٹی لنگنیلا ایلیزابیتھ کے قتل،2009میں ٹھیکے دار کرشن داس کے قتل اور صحافیوں پر حملے جیسے معاملے درج ہیں۔اس پر درج سبھی معاملوں کی تحقیق مختلف سطحوں پر کی جارہی ہے ۔مرکزی تحقیقی بیورو،منی پور پولیس اور دیگر تحقیقی ایجنسیاں ناندو کے خلاف معاملوں کی جانچ کررہی ہیں۔