کے چندر شیکھر راؤ کی 14 سالہ جدوجہد کے نتیجہ میں ریاست تلنگانہ کا قیام

   

نظام آباد میں یوم تاسیس تقریب سے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب

نظام آباد۔ 2 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی نے آج شہیدان تلنگانہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 60 سالوں کے مطالبہ 14 سال کے دوران کے سی آر کی جدوجہد اور کئی افراد کے قربانیوں کے نتیجہ میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔ مسٹر پرشانت ریڈی یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ارکان اسمبلی باجی ریڈی گوردھن ، گنیش گپتا ، جیون ریڈی ، ایم ایل سی ڈی راجیشور، کلکٹر راجیو گاندھی ، میئر نیتو کرن ، اڈیشنل کلکٹر چترا مشراو دیگر کے ہمراہ شہدان تلنگانہ کی یادگار پر پھول مالاچڑھاکر خراج عقیدت پیش کی اور کلکٹریٹ میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چند ر شیکھر رائو کی قیادت میں 14 سال تک جدوجہد کے بعد علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا کئی افراد کی قربانیاں اور شہیدان کے جذبات و احساسات اور ان کے خواب کو شرمندہ تعمیر کرنے کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی حکومت کام کرتے ہوئے کئی شعبوں میں آگے بڑھتے ہوئے ملک میں مثالی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ 9 سال کی تکمیل ،10 ویں سال میں داخل ہورہے ہیں اور اس موقع پر 2؍ جون سے 22؍ جون تک مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابی سے عوام کو واقف کرانے کیلئے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر تلنگانہ کئی شعبوں میں سرفہرست ہے ۔ کسانوں کو 2014 ء سے مفت برقی کے علاوہ رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ اسکیمات کے مستفید کروایا جارہا ہے ۔ نظام آباد ضلع میں زرعی شعبہ کو فروغ دیتے ہوئے 5.40لاکھ محیط اراضی پر کاشت کی جارہی ہے ۔ رعیتو بیمہ کے تحت کسان فوت ہونے پر 5لاکھ روپئے کا انشورنس فراہم کیا جارہا ہے اور اور رعیتو بندھو کے تحت فی ایکر 5 ہزار روپئے کا سرمایہ کاری فراہم کی جارہی ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ کی جدید تعمیری کے علاوہ دیگر کاموں کو انجام دئیے گئے ۔ پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی کے تحت ترقیاتی کام انجام دئیے گئے اور طمیانت روزگار کے تحت کئی کروڑ روپئے کام انجام دئیے گئے ۔ نظام آباد شہر میں بھی کارپوریشن کی جانب سے احمدی بازار میں انٹیگریٹیڈیٹ مارکٹ کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ شادی مبارک کے تحت سال 2023-24 میں 1827 استفادہ کنندگان کو 18 کروڑ 29 لاکھ روپئے تقسیم کئے گئے ۔ یہ اسکیم کی شروعات سے لیکر اب تک ضلع میں 21103 استفادہ کنندگان کو 211 کروڑ 27 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ ضلع کی ہمہ جہتی ترقی میں تعاون کرنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ۔