حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کی دختر اور ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو تلخ تجربہ کا سامنا کرنا پڑا ۔ کے کویتا آج بتکماں تقاریب میں حصہ لینے کے لیے جیسے ہی رنگاریڈی کورٹ پہونچی وہاں پر چند وکلاء نے گوبیاک نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا ۔ کبھی ہمارے مسائل پر توجہ نہ دے کر آج عدالت کے احاطے میں پہونچنے کی مخالفت کی ۔ جس سے تھوڑی دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ پولیس نے حالت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی مگر بھگڈر مچ گئی ۔ جس پر پولیس نے چند وکلاء کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بعد ازاں انہیں مختلف پولیس اسٹیشنس کو منتقل کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کورٹ کے احاطہ میں احتجاج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا پولیس نے انتباہ دیا ۔۔ ن