کے کویتا ہوم کورنٹائن

   

حیدرآباد : ٹی آر ایس کی نومنتخب رکن کونسل کویتا نے پارٹی رکن اسمبلی ڈاکٹر ایم سنجے کمار کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 5 دن تک ہوم آئسولیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کا (آر ٹی پی سی آر) ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا جس کے بعد انھوں نے ٹیوٹر پر گزشتہ 5 دنوں میں ان سے ربط میں آنے والے افراد ہوم آئسولیشن اور کورونا ٹسٹ کا مشورہ دیا۔ کویتا نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں اور لکھا کہ حال ہی میں آپ سے ربط میں میں تھی لہذا اپنے آپ کو احتیاطی طور پر 5 دن کیلئے کورنٹائن کررہی ہوں۔ انھوں نے پارٹی کیڈر کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ چند دنوں تک ان کے آفس نہ آئیں۔