کولکتہ: بیر بھوم ضلع ترنمول کانگریس کے صدر انوبرتا منڈل کے جائیداد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔اس کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔سی بی آئی کے قریبی تاجر اس وقت سی بی آئی کے رداڑ پر ہے ۔سی بی آئی منڈل کے رشتہ داروں کے اثاثوں اور آمدنی کے ذرائع کا جائزہ لے رہی ہے ۔ بیر بھوم میں چاول کی 2 ملیں انوبرتا کے قریبی دوست سے تعلق رکھتی ہیں۔ سی بی آئی کو 6 رائس ملوں کا تعلق انوبرتا منڈل کے قریبیوں سے ہے ۔اس کیلئے جانچ کی کارروائی کو آگے بڑھا نے کیلئے سی بی آئی نے بولپور اور سیوری کے کئی بینکوں کے ملازمین کو اپنے دفتر طلب کیا ہے تاکہ انورتا منڈل، ان کی بیٹی اور قریبی رشتہ داروں کے بینک کھاتوں کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی بینک ملازمین سے بات کرنے کے بعد انوبرتا منڈل اور اس کے قریبی ساتھیوں کے کھاتوں کے مالی لین دین سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی جاسکے ۔ایک سے زیادہ فکسڈ ڈپازٹ کے علاوہ ایک سے زیادہ بچت اکاؤنٹس دستیاب ہیں۔ سی بی آئی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان سے کب اور کتنی رقم کا لین دین ہوا ہے ؟۔