گائے پیدا کرنے والی فیکٹریاں لگائی جائیں گی : مرکزی وزیر گری راج سنگھ

   

نئی دہلی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فشریز و افزائش مویشیان گری راج سنگھ نے کہا کہ حکومت گائے پیدا کرنے والی فیکٹریاں لگائے گی جس میں صرف مادہ گائیں پیدا کی جائیں گی ۔ یہ مادہ تولید سے متعلق ٹکنالوجی اختیار کرتے ہوئے کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مادہ تولید کے 30 لاکھ نمونے دئے جائیں گے اور 2025 تک 10 کروڑ مادہ گائیں پیدا کی جائیں گی ۔