شمالی ہند کی ریاست اترپردیش میں 5 افراد اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب انہوں نے ایک گائے کے بچھڑے کو بچانے کیلئے ایک کنویں میں چھلانگ لگائی ، مرنے والوں میں 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ یہ واقعہ ریاستی صدر مقام لکھنو کے علاقے گونڈا کے قریب کوتوالی میں پیش آیا ۔ گوکہ گائے کے بچھڑے کو تو بچالیا گیا لیکن اسے بچانے کیلئے کنویں میں چھلانگ لگانے والے افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس کے سبب موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کا یہ بچھڑا مرنے والے ان افراد میں سے کسی کا نہیں تھا ۔ چیف منسٹر نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ امداد کا اعلان کیا۔