گارڈنراور مارش کوآسٹریلیا کے ایوارڈز

   

میلبورن۔ آف اسپن آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر مچل مارش نے بالترتیب باوقار بیلنڈا کلارک ایوارڈ اور ایلن بارڈر میڈل جیت کر2024 کے آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز میں سرفہرست اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ میلبورن میں آسٹریلوی کرکٹ کے لیے ایک قابل ذکر سال کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب منقدہ ہوئی جس میں ایشلی نے دوسرا بیلنڈا کلارک ایوارڈ حاصل کیا جو اس نے پہلی بار2022 میں جیتا تھا جبکہ مارش نے اپنا پہلا ایلن بارڈر میڈل جیتا ہے۔ بیلنڈاکلارک ایوارڈ کی دوڑ میںگارڈنر 147 ووٹ لے کر رنر اپ ایلیس پیری (134) سے آگے انابیل سدرلینڈ (106) تیسرے نمبر پر رہے۔ ایلن بارڈر میڈل میں مارش نے 223 ووٹ حاصل کیے جس میں پیٹ کمنز (144 ووٹ) اور اسٹیو سمتھ (141 ووٹ) دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔