بلقیس دادی کو ٹائم اوربی بی سی نے بھی اعزاز عطا کرتے ہوئے بالترتیب اپنے”سال2020کے 100بااثر لوگوں‘’میں شامل کیا۔
ہالی ووڈ اسٹار اور ”ونڈر ویمن 1994“ سے مشہور گال گاڈوٹ نے بلقیس دادی سے مشہور بلقیس بانو کانام پرسنل ونڈر ویمن کی فہرست میں شامل کیاہے۔
جمعرات کے روز گاڈوڈ نے مختلف شعبہ حیات کی خواتین کے نام شامل کئے جس سے وہ متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ”سال2020کو روانہ کرتے ہوئے میری تمام محبتیں ہیش ٹیگ مائی پرسنل ونڈر ویمن کے لئے ہے‘ ان میں سے کچھ کافی کول ہیں میری فیملی‘ میرے فرینڈس اور کچھ عورتیں متاثر کرن ہیں جس کو ڈھونڈ کر خوش ہوں اور کچھ اور بعض غیرمعمولی عورتیں ہیں جن سے مستقبل میں ملنا کی میری خواہش ہے“۔
بے شمار عورتیں جو گاڈوٹ فیملی‘ فرینڈس‘ نوجوان لڑکیوں اور دیگر خواتین شخصیات میں بلقیس دادی نے بھی اپنی جگہ بنالی ہے۔
اپنے انسٹاگرام پر بلقیس دادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گاڈوٹ نے لکھا کہ”مذکورہ 82سالہ جہدکار نے ہندوستان میں خواتین کی مساوات کے لئے لڑرہی ہیں یہ مجھے دیکھاتا ہے کہ جو آپ مانتی ہیں اس کے لئے لڑنے کی کوئی عمر نہیں ہے“
شاہین باغ میں ایک ڈیرہ کے اندر 82بلقیس دادی دیگر کئی خواتین کے ہمراہ شہریت ترمیمی قانون اور قومی رجسٹرار
برائے شہریت(سی اے اے/این آرسی)کے خلاف تین ماہ تک احتجاج کیاتھا‘ اس کے بعد سے وہ سی اے اے‘ این آرسی مظاہرین کی ایک مثال بن گئی ہیں۔
صحافی او رمصنفہ رانا ایوب نے ”پسماندہ لوگوں کی آواز“ قراردیاہے۔ ایوب نے کہاکہ ”اس ملک میں وہ مذاحمت کی نشانی بن گئی ہیں جہاں پر عورتوں او راقلیتوں کی آواز کو مودی دور حکومت کی اکثریتی سیاست منظم انداز میں دبارہی ہے“۔
بلقیس دادی کو ٹائم اوربی بی سی نے بھی اعزاز عطا کرتے ہوئے بالترتیب اپنے”سال2020کے 100بااثر لوگوں‘’میں شامل کیا۔
درایں اثناء گال گاڈوٹ کی ”ونڈر ویمن 1984“ نے بہترین باکس آفس شروعات کویڈ19وباء کے دور میں کی ہے۔ مذکورہ پیٹی جاینکس کی ہدایت کاری میں بنی فلم کا سلسلہ ہے جو سال2017میں ریلیز ہوئی ’ونڈ ر ویمن‘ ہے۔