چار افراد گرفتار، میرپیٹ اور آدی بٹلہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔21 ستمبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک اہم کارروائی میں بین ریاستی گانجہ اور حشیش آئیل منتقلی اور فروخت کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا۔ ایس او ٹی ایل بی نگر اور مہیشورم زون نے میرپیٹ اور آدی بٹلہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2.3 کیلو حشیش آئیل، 5 موبائیل فونس اور دیگر 21 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ یہ بات کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر سدھیر بابو نے بتائی۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران سدھیر بابو نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی میں 29 سالہ وی رنجیت کمار ساکن سعیدآباد، 23 سالہ بی سائی نتن ساکن میرپیٹ، 23 سالہ بی نریندر ساکن میر پیٹ اور 28 سالہ بوئن پلی سائی کرشنا ساکن ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا جبکہ ویزاک کا ساکن سائی مفرور ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ رنجیت کی ملاقات دیگر ملزمین سے ہوئی جو آسان انداز اور کم وقت میں پیسے کمانا چاہتے تھے۔ فبروری 2024ء میں انہوں نے وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا اور منشیات کی سپلائی کرنے والے سائی سے ملاقات کی۔ رنجیت نے سائی سے ملاقات کے بعد اس سے حشیش آئیل کی خریداری کی اور حیدرآباد واپس لوٹا۔ اکسائز پولیس سرور نگر نے ایک کارروائی میں گرفتار کرلیا اور 9 دن عدالتی تحویل کے بعد اس نے اپنے ساتھیوں نریندر، سائی نتن کے ساتھ مل کر منصوبہ تیار کیا اور کم قیمت میں حشیش آئیل کی خریداری کرتے ہوئے زائد قیمت میں 2 ہزار روپئے 5 لیٹر فروخت کرنے کی تیاری کرلی۔ 16 ستمبر کو رنجیت اپنے ساتھیوں سائی نتن اور نریندر کے ساتھ انادام کا رخ کیا اور 2700 گرام حشیش آئیل 70 ہزار روپئے میں خریداری کی اور حیدرآباد واپس ہونے کے بعد نتن کے گھر میں حشیش آئیل کو رکھا گیا۔ ع