گانجہ اور منشیات فروخت کرنے والا شخص گرفتار

   

نارکوٹک انفورسمنٹ بیورو اور مادھاپور پولیس کی کارروائی
حیدرآباد 23 جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ نارکوٹک انفورسمنٹ بیورو اور مادھا پور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گانجہ اور دیگر منشیات کو فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 12 لاکھ روپئے مالیتی نشیلی اشیاء 15 گرام ایم ڈی ایم اے 22.500 گرام گانجہ 76 نٹروسن ٹیابلیٹ اور 491 گرام حشش آئیل کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھا پور جی ونیت نے یہ بات بتائی ۔ ایک پریس کانفرنس میں ڈی سی پی مادھا پور نے بتایا کہ 28 سالہ شیخ بلال ساکن ہائی ٹیک سٹی متوطن راجمندری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ شیخ بلال زماٹو میں ڈیلیوری بوائے کا کام کرتا ہے ۔ بلال گانجہ کے نشہ کا عادی بن گیا اور وہ اراکو وشاکھاپٹنم سے گانجہ کی خریدی کرکے شہر میں فروخت کرنے لگا ۔ کوویڈ 2019 کے بعد شیخ بلال حیدرآباد منتقل ہوا اور ہائی ٹیک سٹی میں رہنے لگا ۔ اس شخص نے راجمندری کے بھانو تیجا سے ایم ڈی ایم اے کی خریداری شروع کی اور ڈیلیوری کی آڑ میں آسان انداز میں گراہکوں تک نشیلی اشیاء پہونچانے لگا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی میں نارکوٹک انفورسمنٹ بیورو اور پولیس مادھا پور نے اسے گرفتار کرلیا ۔۔ ع