گانجہ فروخت کا ریاکٹ بے نقاب، آٹھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد: کمشنرٹاسک فورس پولیس نے شہر میں گانجہ کے ایک ریکٹ کو بے نقاب کر تے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کاروائی میں340 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کا سرغنہ دھول پیٹ کا ساکن گوپی سنگھ ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے گانجہ کا کاروبار کر رہا تھا۔ یہ ٹولی پڑوسی ریاست اوڈیشہ سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے شہر کے علاقہ ملے پلی کے ایک مکان میں پوشیدہ رکھا تھا۔ پولیس نے مزید کہا گوپی اپنے ساتھیوں راجندر، دولت سنگھ، مہیش مال پانی، بھیم سنگھ، رتیش سنگھ، نکھیل سنگھ اور واسودیو سنگھ کی مدد سے بھاری مقدار میں گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے دوگنی قیمت میں فروخت کر نے کی کوشش کر رہے تھے کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔