حیدرآباد ۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) گانجہ منتقلی میں ملوث ایک راجستھانی ٹولی کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ رتن سنگھ کو گرفتار کرلیا جو گولی گوڑہ میں گانجہ منتقل کررہا تھا۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والا رتن سنگھ کے قبضہ سے پولیس نے 15 کیلوگانجہ اور 3000 نقد رقم کے علاوہ ایک سیل فون کو ضبط کرلیا جبکہ اس ٹولی کے دیگر ساتھی راکیش دیودا راجستھان اور لوام کشن ساکن چھتیس گڑھ مفرور بتائے گئے جو دیودا راجستھان سے تعلق رکھنے والا رتن سنگھ جگدل پور چھتیس گڑھ علاقہ سے ایک ٹراویل بس کے ذریعہ گانجہ منتقل کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ رام کشن سے گانجہ لینے کے بعد راکیش دیودا تک گانجہ پہنچایا جاتا اور اس کے بعد اس کی فروخت ہوتی تھی۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کی اور رتن سنگھ کو گرفتار کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
