گانجہ کی اسمگلنگ ، 3 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /6 ستمبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ جے مستان اور اس کے 3 ساتھی 25 سالہ راجو راتھوڑ ، 30 سالہ آنند راتھوڑ اور 25 سالہ بی رمیش جن کا تعلق سوریا پیٹ اور کرناٹک سے ہے شہر میں گانجہ منتقل کرتے ہوئے اسے دوگنی قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر گولکنڈہ کے چندر شیکھر ریڈی نے مذکورہ گانجہ کے اسمگلرس کو گرفتار کرلیا اور مہندرا کار سے 71 کیلو منشیات اور موبائیل فون ضبط کرلئے ۔