حیدرآباد۔ 22 ستمبر (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس اور ایچ نیو ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گانجہ فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایچ نیو ٹیم اور افضل گنج پولیس نے ایم جی بی ایس کے قریب ایک آٹو کو روک کر تلاشی لینے پر آٹو میں پانچ کیلو گانجہ برآمد ہوا۔ گنگنا 48 سالہ ساکن عادل آباد جو مہارشٹرا اور چھتیس گڑھ کے بارڈر سے گانجہ لے کر حیدرآباد میں روی کانت 24 سالہ، نیرجا 45 سالہ اور اننیا 53 سالہ کو فروخت کرتا تھا جو یہ مسلسل دو سال سے جاری تھا۔ ایک اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے پانچ کیلو گانجہ ایک آٹو، 3400 روپے نقد، چار موبائیل فونس کو ضبط کرلیا جن کی جملہ مالیت تین لاکھ چار سو روپے بتائی گئی۔ سدھیندرا ڈپٹی کمشنر ٹاسک فورس کی نگرانی میں کے سرینواس، جی ایس ڈینیال انسپکٹرس ایچ نیو اور ایس ایچ او افضل گنج لنگیشور راؤ نے کارروائی کی۔ ش