گاندھی اور مارٹن لوتھر کی یوم پیدائش تقریبات، جے شنکر اور پیلوسی کی شرکت

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ ہند ایس جے شنکر اور امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی ہند وستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش اور مارٹن لوتھرکنگ جونیر کی 90 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 2 اکٹوبر کو منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ دنیا کے دو عظیم ترین قائدین جنہوں نے ہندوستان اور امریکہ میں ایک انقلاب پیدا کردیا تھا، کی یوم پیدائش تقریب میں اعلیٰ سطحی امریکی قانون ساز، معزز ہندوستانی نژاد امریکی شہری، امریکی حکومت کے عہدیدار اور سفارتی کارپس کے ارکان شرکت کریں گے۔ تقریب کا اہتمام ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں 15 اگست کو مہاتما گاندھی پر ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔