حیدرآباد : 17 اگست ( سیاست نیوز) کانگریس ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں کل 18اگست کو عوامی مسائل کی سماعت پروگرام میں نظام آباد رورل کے رکن اسمبلی بھوپتی ریڈی شرکت کریں گے ۔ وہ صبح 10:30بجے تا 1:00بجے دن عوام سے ملاقات کریں گے ۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے عوامی نمائندوں اور کارپوریشنوں کے صدور نشین کو روزانہ گاندھی بھون پر موجود رہنے کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کیا ہے ۔ منگل کے دن تانڈور کے رکن اسمبلی منوہر ریڈی گاندھی بھون میں عوام سے ملاقات کریں گے ۔ 1