گاندھی بھون میں کرسمس تقاریب ، اتم کمار ریڈی نے کیک کاٹا

,

   

حیدرآباد: پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے گاندھی بھون میں آج کرسمس تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے کیک کاٹا اور عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ سمپت کمار اور کسم کمار نے تقاریب کا اہتمام کیا تھا ۔ اس موقع پر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ایسے وقت جبکہ عالمی سطح پر امن کی ضرورت ہے، عیسیٰ مسیح کی تعلیمات پر عمل کیا جانا چاہئے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس سیکولرازم پر اٹوٹ ایقان رکھتی ہے اور تمام مذاہب کا احترام کانگریس کی پالیسی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو مل جل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تمام طبقات کی بھلائی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ کانگریس دور حکومت میں عیسائیوں اور دیگر طبقات کی بھلائی کیلئے مختلف اسکیمات کا آغاز کیا گیا ۔