نئی دہلی 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں خصوصی منصوبہ کے تحت گاندھی جی کی 15 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 600 سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ۔ 2 اکٹوبر کو جملہ 611 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ جو قیدی ‘ جن میں سیاستدان بھی شامل ہیں ‘جنہیں قتل ‘ عصمت ریزی اور کرپشن کے الزامات میں سزا سنائی گئی تھی انہیں اس مہم کے تحت رہا نہیں کیا گیا ۔ 8 جولائی 2018 کو مرکزی کابینہ نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر قیدیوں کو رہا کیا جائیگا ۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ فیصلہ گاندھی جی کے 150 ویں یوم پیدائش تقاریب کے سلسلہ میں کیا گیاتھا ۔ ریاستوں و مرکزی زیر انتظام علاقوں کو بھی اس سلسلہ میں ایک ہفتہ طویل تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی ۔