گاندھی فیملی کا کوئی بھی رکن پارٹی کا صدر نہیں ہوگا: راہل گاندھی

,

   

نئی دہلی: آج کانگریس میں کیا چل رہا ہے کسی کچھ پتہ نہیں۔ راہل گاندھی اپنے استعفیٰ دینے کے فیصلہ پر اٹل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ گاندھی فیملی کا کوئی بھی رکن پارٹی کا رکن نہیں ہوگا۔ پارٹی کے سینئر لیڈران کے مطابق جلد ہی پارٹی کے صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب سونیا گاندھی اپنی صحت کو لے کر پارٹی سرگرمیوں سے دور رہ رہی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ کانگریس پارٹی کاصدر ان کا قریبی حامی کو بنایا جائے گا۔ ان میں کے سی وینو گوپال اور سندھیا کا نام آگے آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے اور دوبارہ صدارتی عہدہ پر فائز نہیں ہوں گے۔ وہیں دوسری جانب تلنگانہ میں ۲۱/ ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلئے ہیں۔ وزراء کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پارٹی کو نئے صدر کا انتخاب کرنا چاہئے۔