حیدرآباد۔7۔ڈسمبر(سیاست نیوز) گاندھی ہاسپٹل اور تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کو دوبارہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص قراردینے کے اقدامات کئے جائیں گے!ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائر س کی پہلی لہر کے دوران گاندھی ہاسپٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے مخصوص قرار دینے کے اقدامات کے ساتھ گچی باؤلی میں تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا اور دوسری لہر کے دوران دونوں دواخانوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص کرنے کے اقدامات کئے گئے تھے لیکن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کو دیکھتے ہوئے دونو ںہی دواخانوں کو کورونا وائرس کے علاوہ دیگر مریضوں کیلئے بھی کھول دیا گیا لیکن اب جبکہ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے اسے دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے گاندھی ہاسپٹل کے علاوہ تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کو دوبارہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص قرار دیئے جانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جانے لگا ہے لیکن ڈاکٹرس کا کہناہے کہ فوری طور پر ایسا کرنا درست نہیں ہوگا کیونکہ دونوں دواخانوں میں مختلف عوارض کا شکار مریضوں کی بڑی تعداد زیر علاج ہے ۔عہدیداروں کا کہناہے کہ آئندہ ماہ کے وسط میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے خدشات کے تحت انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جانے لگی ہیں اور ان احتیاطی تدابیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مخصوص دواخانوںکی بحالی بھی شامل ہے اسی لئے محکمہ کی جانب سے ان امورکا جائزہ لیا جا رہاہے۔م