گاندھی ہاسپٹل میں اسٹیچرس کو تیار رکھا گیا ہے

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں کورونا کے کیسیس میں دن بہ دن اضافہ کو دیکھتے ہوئے گاندھی ہاسپٹل کے باہر مریضوں کو ہاسپٹل میں منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اسٹیچرس تیار رکھا جارہا ہے ۔ ایمرجنسی کیس ہاسپٹل پہونچنے پر ان اسٹیچرس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ کل منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ریاست میں کورونا کنٹرول میں ہونے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار رہنے کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد نائیٹ کرفیو یا سخت تحدیدات کے امکانات کو کابینہ نے مسترد کردیا ۔ آج ضلع محبوب نگر کا دورہ کرتے ہوئے وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے آئندہ تین ہفتہ تلنگانہ کے لیے اہم ہونے اور کورونا کے کیس میں اضافہ ہونے کا انتباہ دیتے ہوئے عوام کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ۔ شام میں محکمہ صحت کی جانب سے بلیٹن جاری کرتے ہوئے ریاست میں تقریبا 3000 نئے کورونا کیسیس درج ہونے اور دو اموات ہونے کا انکشاف کیا ۔۔ ن