گاووں کو ترقی دینے خصوصی فنڈز کی اجرائی کا اعلان : چیف منسٹر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج اعلان کیا کہ گاووں کی ترقی کیلئے ضلع پریشدوں کو 10 کروڑ روپئے کا خصوصی فنڈ جاری کیا جائیگا ۔ انہوں نے نو منتخب ضلع پریشد صدور نشین ‘ نائب صدور نشین اور دوسروں کی ستائش کی جنہوں نے آج ان سے پرگتی بھون میں ملاقات کی ۔ ضلع پریشدوں کو چیف منسٹر کے خصوصی فنڈ سے رقومات حاصل ہونگے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ فلاحی اور ترقیاتی پروگرامس پر توجہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 32 اضلاع ہیں اور انہیں ترقی کے معاملہ میں سر فہرست ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے نو منتخب صدور نشین و نائب صدور نشین کو ہدایت دی کہ وہ ضلع پریشد اور منڈل پریشد میں گاوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں جیت اور ہار عام بات ہے تاہم نئے قائدین کو چاہئے کہ وہ گاووں کی ترقی کو یقینی بنانے پر خاص توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی فینانس کمیشن کو مطلع کرچکے ہیں کہ ضلع پریشد کے صدور نشینوں کو مملکتی وزیر کا موقف دیا جا رہا ہے اور وہ اپنے گاووں کی تیز رفتار ترقی کیلئے کام کرینگے ۔ ان تمام نے بعد میں کے ٹی آر سے بھی ملاقات کی ۔