گاڑی کی ٹکر سے کمسن کی موت

   

حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) ملکاجگیری کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ چاکلی ترون جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن شخص رنگیا کا بیٹا آج اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھیل میں مشغول تھا کہ اس دوران پارکنگ میں موجودگاڑیوں میں ایک گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کو ریورس لیا اور اس دوران ترون گاڑی کی زد میں آکر روند گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جس اپارٹمنٹ میں پیش آیا ترون کے والدین اسی اپارٹمنٹ کی چوکیداری کرتے تھے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔