سورا۔ جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں متعلقہ عہدیداروں کے بموجب گجرات کے ضلع سورت کے حضیرہ کے تیل او رقدرتی گیس کارپوریشن کے گیس بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیاہے
کوئی جانی نقصان نہیں
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ سورت کے کلکٹر دھاوال پٹیل نے کہاکہ ”پلانٹ کے گیس ٹرمنل کے اندر آگ لگنے کی وجہہ سے صبح3:05بجے تین بڑے دھماکے ہوئے ہیں۔
علاقے میں کسی دوسرے صنعت کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ او این جی سی کی آگ بجھانے والی‘سورت میونسپل کارپورشن اور مقامی انڈسٹریل کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ کے شعلوں کو قابو میں لینے کاکام کیاہے
۔کلکٹر نے کہاکہ گیس کے اخراج کو دبایاگیاتاکہ آگ پر قابو پایاجاسکے۔
پلانٹ محفوظ
انہوں نے کہاکہ آتشزدگی والے گیس ٹرمنل کی تلاشی لی گئی ہے اورگیس پلانٹ محفوظ ہے۔ کولنگ اپریشن مکمل ہوجانے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پتہ چل جائے گا۔
مذکورہ اواین جی سی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”آج صبح حضیرہ کے گیس پلانگ میں آگ لگنے کا ایک واقعہ پیش آیاہے۔
آگ پر قابوپالیاگیاہے۔ اس واقعہ میں نہ تو کسی کی جان گئی ہے او رنہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے“۔