کانڈلا میں دین دیال بندرگاہ کے عہدیداروں نے نچلے علاقوں سے عارضی پناہ گاہوں تک لوگوں کومنتقل کرنے کا کام شروع کیاہے
کچ۔ ریاست گجرات میں طوفان کے الرٹ کے پیش نظر گجرات کے کچ میں کانڈلا کے دین دیال بندرگاہ کے اہلکاروں نے نچلے علاقوں سے عارضی پناہ گاہوں پر لوگوں کو منتقل کرنے کاکام شروع کردیا ہے۔
انہیں کہاگیاہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے معاملے میں چوکس رہیں۔ گجرات کے کانڈلا میں دین دیال بندرگاہ اتھاریٹی کے پی آر او اوم پرکاش نے کہاکہ چھ کشتیاں بندرہ گاہ سے روانہ کی گئی ہیں اور کل مزید گیارہ روانہ کی جائیں گی۔
مذکور ہ پی آ راو نے کہاکہ ”چھ کشتیاں روانہ کی گئی ہیں او رکل 11کشتیاں روانہ کی جائیں گی۔
بندرہ گاہ کے اہلکاروں اورکشتیوں کے مالکین کو چوکس رہنے کے لئے کہاگیاہے۔ کانڈلا کے نچلے علاقوں میں جورہتے ہیں انہیں گاندھی دھام میں عارضی پناہ گاؤں پر منتقل کیاجارہا ہے“۔
واضح رہے کہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (ائی ایم ڈی) نے گجرات کے ساحلوں کچ اور سوراشٹرا میں طوفان کا الرٹ دیاہے۔ ائی ایم ڈی نے اتوارکے روز ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”سوراشٹرا اورکچھ ساحلوں پر طوفان کا الرٹ ہے۔
یلو مسیج۔ ای ایس سی ایس بی ائی پی اے آر جے او وائی مشرقی وسطی بحرعرب پر 1730ائی ایس ٹی 11جون قریب ایل اے ٹی 18.6این اور طویل 67.7ای ممکن ہے کہ مانڈوی (گجرات) اورکراچی(پاکستان) کے قریب سے 15جون کی دوپہر کو گذرے گا“