گجرات۔ پاکستان سے ائے 100سے زائد ہندو پناہ گزینو ں کوملی ہندوستانی شہریت

,

   

سانگھوی نے کہاکہ اب تک 1149پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو احمد آباد ضلع کلکٹریٹ نے ہندوستانی شہریت سے نوازا گیا ہے


احمد آباد۔ مذکورہ احمد آباد ضلع اتھارٹیز نے منگل کے روز108 پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت سے نوازا ہے جوہندوستان آمد کے بعد سے یہاں پر مقیم تھے۔

ریاستی حکومت کے ایک پریس نوٹ میں کہاگیاہے کہ گجرات کے مملکتی وزیر داخلہ ہریش سانگھوی نے ضلع کلکٹر دفتر میں شہریت کے اسناد حوالے کئے ہیں۔

اس میں کہاگیا ہے کہ سالوں قبل ہندوستان منتقل ہونے والے پناگزینوں نے سانگھوی او رضلع اتھارٹیز کا شہریت کی درخواست پر تیزی سے کام کرنے پر شکریہ ادا کیاہے۔

ہندوستانی شہری بننے پر سانگھوی نے انہیں مبارکباد پیش کی اور زوردیا کہ وہ ”ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے“ خود سے عہد کی تلقین بھی کی ہے۔ مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ریاستی او رمرکزی دونوں حکومتیں سماج کے مرکزی دھاری میں انہیں لانے کے لئے ہم ممکن مدد کے لئے سنجیدہ ہیں۔

سانگھوی نے کہاکہ اب تک 1149پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کو احمد آباد ضلع کلکٹریٹ نے ہندوستانی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

پریس نوٹ میں کہاگیاہے سال2016اور 2018کے گزٹ نوٹیفکیشنوں نے گجرات کے احمد آباد‘ گاندھی نگر اورکچ ضلع کلکٹرس کو پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقات کو ہندوستانی شہریت دینے کا مجاز بنایا ہے۔