گجرات اسمبلی انتخابات۔ کانگریس نے 46امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

,

   

اسمبلی انتخابات یکم ڈسمبر تا5ڈسمبر مقرر ہیں
نئی دہلی۔ گجرات کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنی دوسری فہرست کی اجرائی عمل میں لائی جو 46امیدواروں پر مشتمل ہے۔ مذکورہ پارٹی نے 4نومبر کے روز اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں 43امیدواروں کے نام شامل تھے۔

ایک روز قبل پارٹی نے اپنی دوسری فہرست کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔پارٹی نے 182امیدواروں میں سے مقابلہ کرنے والے جملہ89امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاہے۔

جاری کردہ فہرست جس پر پر پارٹی جنرل سکریٹری موکل واسنک کے دستخط ثبت ہے میں ماماد بھائی جنگ جاٹ(ابداسا) راجندر سنگھ جڈیجہ (مانڈوی)‘ ارجن بھائی بھودیا(بھوج) نوشاد سولنکی(داسڈا۔ ایس سی)کلپنا کرمسی بھائی مکوان (لیمباڈی) کے نام شامل ہیں۔

جملہ تین خواتین کو اس فہرست میں جگہ ملی ہے جس میں لیمبڈا سے کلپنا کرم سابھائی مکوان‘ دیدساپاڈ ا۔ ایس ٹی سے جیرمان بین سکھ لال واساوی اور بھارتی پرکاش پٹیل برائے کرانچ سے کے نام شامل ہیں۔

یکم اور5ڈسمبر کودو مراحل میں انتخابات متوقع ہیں جس کی گنتی 8ڈسمبر کوعمل میں ائے گی۔