گجرات انتخابات۔ اے اے پی کی جانب سے چیف منسٹر چہرہ اسودان گدھوی

,

   

گاندھی نگر۔ عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے روز اسودان گدھوی کا مجوزہ گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے چیف منسٹرامیدوار کی حیثیت سے پارٹی کے نیشنل جوائنٹ جنرل سکریٹری نے نام اعلان کیاہے۔ اے اے پی کی قومی عاملہ کے ایک رکن ہیں گدھوی۔

مذکورہ پارٹی نے نومبر3تک شام 5بجے تک ای میل ائی ڈی اور ایک فون نمبر ایس ایم ایس او رواٹس ایپ پیغامات کے ذریعہ عوام سے پوچھی گئی رائے کی بنیاد پر پارٹی نے یہ اعلان کیاہے۔

دہلی چیف منسٹراور اے اے پی کنونیر اروند کجریوال نے 29اکٹوبر کے روز اس مہم کا آغاز کیاتھا جس میں عوام سے اپنا چیف منسٹر امیدوار منتخب کرنے کا استفسار کیاگیاتھا۔

پنجاب اسمبلی انتخابات سے قبل مذکورہ اے اے پی نے سروے کرایاتھا جس میں بھگوت مان ہی عوام کی آواز بن کر ابھرے تھے۔

مان کو چیف منسٹربنایاگیاتھا۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیاتھا۔

دو مراحل میں انتخابات کرائے جائیں گے یکم ڈسمبر اور5ڈسمبر کے روز رائے دہی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کاکام 8ڈسمبر کے روم ہوگا‘ جوہماچل پردیش کے نتائج کے ساتھ منسلک ہوگا۔