عام آدمی پارٹی یا کانگریس کا حصول اکثریت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور
حیدرآباد۔23۔نومبر(سیاست نیوز) گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے متبادل کی نشاندہی کریں گے !گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اگر اکثریت حاصل ہوتی ہے یا وہ کانگریس سے زیادہ نشستوں کے حصول میں کامیاب ہوتی ہے تو ایسی صور ت میں وہ 2024 عام انتخابات میں خود کو بی جے پی کے متبادل کے طور پر پیش کرے گی اور اگر کانگریس گجرات اسمبلی انتخابات میں گذشتہ انتخابات سے بہتر مظاہرہ کرتی ہے یا بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے میں کامیاب ہوتی ہے تو ایسی صورت میں کانگریس کو متبادل کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس بات کی کوشش کی جار ہی ہے کہ گجرات میں کانگریس کو بہر صورت نقصان پہنچایا جائے۔ گجرات اسمبلی انتخابات جو کہ یکم ڈسمبر اور 5ڈسمبر کو دو مرحلوں میں منعقد ہونے جا رہے ہیں ان انتخابات کے ساتھ ہی 2024 عام انتخابات کے لئے میدان تیار کرنا شروع کردیا جائے گا۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی کی جانب سے بھارتیہ راشٹر سمیتی کے اعلان کے بعدکہا جا رہا تھا کہ بی آر ایس قومی سطح پر اپنے موقف کو مستحکم کرنے کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستو ںمیں انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی طاقت میں اضافہ کرے گی لیکن گجرات اسمبلی انتخابات میں اگر عام آدمی پارٹی بہتر مظاہرہ کرتی ہے تو ایسی صورت میں بی جے پی کے متبادل کے طور پر ابھرنے سے عام آدمی پارٹی کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ عام آدمی پارٹی دہلی کے علاوہ پنجاب میں اقتدار حاصل کرچکی ہے اور وہ مختلف ریاستو ںمیں اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے۔کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات 2017 میں بہتر مظاہرہ کیا تھا لیکن اب جبکہ گجرات میں عام آدمی پارٹی پوری قوت کے ساتھ انتخابا ت میں حصہ لے رہی ہے ۔تلنگانہ راشٹرسمیتی قائدین کا احسا س ہے کہ اگر گجرات اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے متبادل کے طور پر ابھرتی ہے تو ایسی صورت میں بھارتیہ راشٹرسمیتی قومی سطح پر س سیاسی خلاء کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی تھی وہ اسے حاصل نہیں ہوگا بلکہ تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے موقف کو مستحکم کرنے کے لئے تلنگانہ راشٹرسمیتی کو کمزور قرار دیتے ہوئے خود کو متبادل کے طور پر پیش کرے گی۔گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اثر کرناٹک اسمبلی انتخابات کے علاوہ دیگر ریاستوں پر بھی مرتب ہوگا اسی لئے چیف منسٹر تلنگانہ بھارتیہ راشٹر سمیتی کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کی کوئی ہنگامہ آرائی سے فی الفور اجتناب کر رہے ہیں۔ م