گجرات بی جے پی رکن اسمبلی مستعفی

,

   

میری طرح کئی ارکان اسمبلی مایوسی کا شکار:کیتن انعامدار
احمدآباد 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن اسمبلی گجرات کیتن انعامدار نے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ روانہ کردیا ہے۔ اُنھوں نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں اور ریاستی وزراء پر الزام عائد کیاکہ یہ لوگ انھیں اور ان کے حلقہ کو نظرانداز کررہے ہیں۔ انعامدار نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ بی جے پی میں کئی ارکان اسمبلی ان کی طرح ’’مایوسی‘‘ کا شکار ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حکومت میں ایک رکن اسمبلی کی کوئی عزت و وقار نہیں ہے۔