احمد آباد : بی جے پی لیڈر ہرشد کمار کا احمد آباد کے ویرم گام میں چاقو زنی کے ذریعہ قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے آج کہا کہ 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ہرشد ویرم گام نگر پالیکا کونسلر سونل کا شوہر تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات یہ واردات پیش آئی جو تجارتی اور سیاسی مخاصمت کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے ۔ زخمی ہرشد نے دواخانہ میں دم توڑا ۔